9 مئی مقدمات ، بشریٰ بی بی کی درخواست پر تفتیشی ٹیموں سے ریکارڈ طلب

بشریٰ بی بی

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر تفتیشی ٹیموں کو نوٹس جاری کر دئیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ملک اعجاز آصف نے درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی ٹیموں کو نوٹس جاری کرکے  ریکارڈ طلب کر لیا۔

عمران خان کی مقدمات تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب اور ایف آئی اے سے جواب طلب

بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں