پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیا۔انہوں نے مشکلات کے باوجود 40 سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔
کرکٹ کا شوق، واپڈا میں نوکری، ارشد ندیم کی زندگی پر ایک نظر
اس سے قبل سندھ حکومت ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ، گورنر سندھ اور گورنر پنجاب 20،20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوا دیا۔