سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ

jinnah house انویسٹی گیشن ٹیم

بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج سانحہ نو مئی کے مقدمات کی تفتیش کے لیے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو سفارشات بھجوا دی گئیں، جوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم میں شامل 3 ایس پیز کو تبدیل کیاگیا ہے،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بانی پی ٹی آئی کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔

معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو بجلی کے بل نہ جمع کروانے کی کال دے سکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

پولیس ذرائع کے مطابق جوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم میں 2 نئے ممبران بھی شامل کیے جائیں گے،ہائیکورٹ میں اس حوالے سے درخواست بھی دائرکی جاچکی ہے۔

ایس پی زنیراحمد چیمہ ایس پی ہیڈ کوارٹرزلاہورتعینات ہیں، ایس پی سی آراو رضا تنویرضلع گوجرانوالہ میں تعینات ہوگئے،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور ارسلان زاہد ملتان تعینات ہوگئے۔


متعلقہ خبریں