الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ 29 ستمبر کو ہوگی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 171 کا انتخابی شیڈول بھی جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز دوبارہ گرفتار
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 میں 12 ستمبر کو پولنگ ہوگی،کاغذات نامزدگیاں 15 سے 17 اگست تک جمع کرائی جا سکیں گی،امیدواروں کی لسٹ 17 اگست کو آویزاں کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اگست تک مکمل ہوگی،امیدواروں کی حتمی لسٹ 28 اگست کو شائع کی جائے گی۔
حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، عمران خان کی پیشگوئی
30 اگست تک انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے،رحیم یار خان کی نشست پی ٹی آئی ایم این اے ممتاز مصطفی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔