فواد چوہدری کیخلاف مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت برہم

فواد چوہدری

اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ طور پر مالی فائدہ لینے کے کیس کی سماعت ہوئی ، فواد چوہدری اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔

میڈیا ہاؤسز کو غیرقانونی 2.4 بلین دینے کا الزام، اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کو طلب کرلیا

مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر حال میں چالان پیش کیا جائے ، بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں