امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کل مری روڈ پر مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو بل نہ بھرو تحریک شروع کر دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ہمارا دھرنا سیاسی ہے نہ ہی ہمارے مطالبات ذاتی ہیں، پاکستان اس وقت بُرے حالات میں ہے، حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
وفاقی حکومت کی جماعت اسلامی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت
انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے وہی مطالبات کیے ہیں جو حکومت کے بس میں ہے لیکن حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، 2 ملاقاتوں کے بعد کمیٹی گمشدہ ہو گئی، گزشتہ روز پھر ہم سے رابطہ کیا گیا، ہم نے گزشتہ روز بھی حکومتی کمیٹی کو خوش آمدید کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل ہم مری روڈ پر مارچ کریں گے، 11 اگست کو لاہور، 12 کو پشاور اور 16 اگست کو ملتان میں جلسہ اور دھرنا ہو گا۔
جماعت اسلامی دھرنا، گورنر سندھ کا مظاہرین کو بریانی کھلانے کا اعلان
حافظ نعیم نے کہا کہ فارنزک آڈٹ سے معلوم ہو گا ، کتنے آئی پی پیز کے معاہدے غلط ہوئے ہیں، پیٹرول پر عائد لیوی ختم کرنے کا کہتے ہیں تو کہا جاتا ہے پیسے کہاں سے آئیں گے۔