آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی، وزیراعظم نے منظوری دیدی

shahbaz sharif پانچ سالہ معاشی پلان

وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سیکرٹری خارجہ کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یورپی یونین میں سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکرٹری خارجہ ہوں گی، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی۔

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو سالانہ 15 ارب کی مفت بجلی دی جاتی ہے، سیکرٹری پاور ڈویژن

جانباز خان برونائی میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات ہوں گے، ذرائع کے مطابق محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ان تقرر و تبادلوں کی وزیراعظم نے منظوری دے دی ہے۔

کویت میں تعینات ملک فاروق ساؤتھ افریقا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے، ذرائع کے مطابق فیصل نیاز ترمذی بیلجئیم اور یورپی یونین میں نئے سفیر ہوں گے۔


متعلقہ خبریں