مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آ گئیں ، تین افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق دیہی علاقے الموسم میں 3 افراد پانی کے ریلے میں ڈوب کرجاں بحق ہو گئے۔ ڈوبنے والوں میں 35 سالہ شخص اور دو لڑکے شامل ہیں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق الاحسا میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،عسیر، باحہ، جازان، مدینہ منورہ اور نجران میں بھی بارش کا امکان ہے۔
مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔ مکہ مکرمہ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔