ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ، گرفتار شخص پر فرد جرم عائد

Donald Trump

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی حکام نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ گرفتار شخص پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی سازش کے الزام میں ایک شخص آصف مرچنٹ کو گرفتار کیا گیا۔ جس پر الزامات عائد کیا گیا کہ گرفتار شخص کے ایرانی حکومت سے مبینہ تعلقات ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سابق امریکی حکومتی عہدیداروں پر بھی حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ گرفتار شخص پر نیویارک میں مبینہ قاتل کے ساتھ مل کر سازش کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں متعدد لاپتہ رہنما 8سال بعد بازیاب

گرفتار شخص آصف مرچنٹ مبینہ قاتل سے ملاقات کے بعد امریکہ سے جانے کی تیاریاں کر رہا تھا۔ مبینہ قاتل حقیقت میں خفیہ ایجنٹ تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ سے پہلے مبینہ قاتلانہ حملے کی سازش بے نقاب کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں