نعمان اعجاز کے انسٹا پیغام نے عائشہ ملک کو جذباتی کردیا

عائشہ ملک

معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر نیا پیغام شیئر کیا ہے جس پر سابقہ اداکارہ عائشہ ملک المعروف عائشہ خان جذباتی نظر آ رہی ہیں۔

اداکار نعمان اعجاز اکثر اوقات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویروں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں،حال ہی میں اداکار نے گلابی شرٹ میں اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آپ کے اپنے پیاروں کے ساتھ گزرے اس ہر دن اور ہر لمحے کے لیے اللہ تعالی کا شکر ادا کریں۔

اشنا شاہ کا ایمان خلیف جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اداکار نے لکھا کہ زندگی بہت قیمتی ہے، پتہ نہیں کب بلاوا آجائے، کوشش کریں خود کو بدلنے کی، نہ کہ دوسروں کو بدلیں، ہر ایک انسان کی ایسی زندگی بھی ہوتی ہے جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔

نعمان اعجاز کی اس پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کی خوبرو، سابقہ اداکارہ عائشہ ملک نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا نومی بھائی، اللہ آپ کو صحت مند اور خوشیوں بھری زندگی نصیب کرے، انشا اللہ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں