عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ، متعدد اہلکار زخمی

امریکی فوجی

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

امریکی عہدیداروں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ الاسد ائیربیس پر کیا گیا، ائیربیس پر دو کٹیوشا راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے ایک راکٹ بیس کے اندر آکر گرا تھا، حملے میں کئی امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

کردستان حملہ ، عراق نے تہران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ، ایرانی ناظم الامور کی طلبی

امریکی دفاعی حکام نے کہا کہ الاسد ایئر بیس پر موجود فوجی ابھی تک زخمیوں اور نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ سات فوجی اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں