واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ امید کرتے ہیں اقتدار کی منتقلی بنگلہ دیشی قوانین کے مطابق ہو گی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں بنگلہ دیش کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ مزید تشدد سے گریز کریں۔ امید کرتے ہیں اقتدار کی منتقلی بنگلہ دیشی قوانین کے مطابق ہو گی۔ امریکہ بنگلہ دیش کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے بھی قومی سلامتی کے مفادات کو نقصان پہنچا، سابق بھارتی سیکرٹری داخلہ
میتھیو ملر نے کہا کہ چند ہفتوں میں بنگلہ دیش میں بہت سی جانیں گئیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک میں جاری پرتشدد مظاہروں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور ملک سے فرار ہو گئیں۔
حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہوئیں جہاں سے وہ فن لینڈ روانہ ہوگئیں۔ حسینہ واجد کو استعفے کے لیے فوج نے 45 منٹ کا الٹی میٹم دیا تھا۔