اسماعیل ہنیہ کی شہادت ،سینیٹ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینٹ

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر سینیٹ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی گئی ۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر سینیٹ میں قرارداد سنیٹر پلوشہ خان نے پیش کی، قرارداد میں کہا گیا یہ ایوان اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے،ایوان اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔

بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مہنگے پاور پلانٹ ختم کرنے کا فیصلہ

بیروت میں بلا اشتعال بمباری اور فلسطین میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں ،اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم اور دہشت گرد ریاست کا روپ دھار رہا ہے،اسرائیل بلاوجہ مسلمان ملکوں پر حملہ آور ہے۔

مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کو دہشت گرد کارروائیوں سے روکیں ،تمام مسلم ممالک غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کو یقینی بنائیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں