وزیراعلی پنجاب نے اپنی چھت، اپنا گھر’ پراجیکٹ کے تین ماڈلز کی اصولی منظوری دیدی

Maryam Nawaz

 وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر” پراجیکٹ کے تین ماڈلز کی اصولی منظوری دیدی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت “اپنی چھت، اپنا گھر” پراجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھے، اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، سیکرٹری ہاسنگ کیپٹن (ر)اسد اللہ خان نے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مری: چنار چوک مال روڈ میدان جنگ بن گیا،لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پی آئی ٹی بی “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کیلئے خصوصی پورٹل تیار کرے گا، خواہشمند افراد گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے، پروگرام کے فارمز ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ ایک تا پانچ مرلہ تک کے پلاٹ مالکان گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے، وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر گھر کے مالکان کو آسان قسط پر قرضہ ادا کرنے کی سہولت ملے گی۔  سرکاری زمین پر گرانڈ اور تین منزلہ اپارٹمنٹ کے پروگرام کا پی سی ون منظور ہوگیا جبکہ فزیبلٹی سٹڈی جلد ہوگی۔

اس موقع پر مزید بتایا گیا کہ کسی بھی شہر یا گاوں میں 70 ہزار پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے، پانچ مرلہ تک پلاٹ کے مالک کو گھر بنانے کیلئے بلا سود قرض ملے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب نے”اپنی چھت، اپنا گھر” پراجیکٹ کے تین ماڈلز کی اصولی منظوری دے دی، مریم نواز نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے بھی روک دیا۔مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

حکومت کو کوئی خطرہ ہے تو اسمبلیاں توڑے نئے الیکشن کرائے، پیپلز پارٹی

اپنی چھت، اپنا گھر”پروگرام کے پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل گھر تیار کر لئے گئے، مریم نواز نے ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلی پنجاب نے عوام کی سہولت کے لئے ٹال فری نمبر متعارف کرانے کا بھی حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں