اپر چترال ، گلیشیر پھٹنے سے سیلابی صورتحال ، ہائی الرٹ جاری

rain

اپر چترال کے ہیڈکوارٹرز بونی میں گلیشیر پھٹنے سے بونی گول میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نےگلیشیر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر بونی گول کے آس پاس آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہائی الرٹ رہے۔

سندھ کے 2 لاکھ گھروں کو سولرائز کرنےکیلئے سولر ہوم سسٹم دیں گے،وزیراعلی سندھ

وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی ہیڈکوارٹرز بونی میں تمام متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں اور نقصانات کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں فوری شروع کی جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپرچترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ 45 مکانات مکمل تباہ ہو گئے تھے۔ 10 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ متعدد مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئےاور فصلوں اورباغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں