کراچی: سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے رات 8 بجے تک گیس بند رہے گی۔
ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق کراچی، کورنگی، ہاشم گوٹھ اور مانسہرہ کالونی میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
اٹک کے اخلاص فیلڈ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
صنعتی اور گھریلو علاقوں میں گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ گیس پریشر بہتر بنانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔
طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو آج سسٹم سے جوڑا جائے گا جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی رات 8 بجے تک بند رہے گی۔