حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف پر غور

وزیراعظم

حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف پر غور شروع کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔

ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کیلئے فنڈنگ ترقیاتی بجٹ سے لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس ریلیف پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

ہم تنخواہ دار طبقے پر اتنا انکم ٹیکس عائد کرنے کے حق میں نہ تھے، چیئرمین ایف بی آر

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ ایک لاکھ تک تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔

کم تنخواہ والے سلیب کو 40 ارب روپے کا ریلیف دیے جانے کی تیاریاں ہیں۔


متعلقہ خبریں