ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی

ایشین گیمز: والی بال مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو ہرادیا | urduhumnews.wpengine.com

مانامہ: بحرین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

15ویں ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 3-0 سے شکست دے دی۔

پاکستان والی بال ٹیم نے پورے میچ میں بھارت کو پریشر میں رکھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایک سیٹ بھی نہ جیت سکا۔

بھارتی کھلاڑیوں نے دوسرے سیٹ میں کچھ مزاحمت ضرور کی مگر پاکستانی کھلاڑیوں پر سبقت نہ لے سکے۔ پاکستان والی بال ٹیم تمام ڈپارٹمنٹ میں انڈین ٹیم پر حاوی رہی۔

پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-25، 27-29 اور 15-25 رہا۔ پاکستان والی بال ٹیم کی جیت پر چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن نے تمام کوچز اور کھلاڑیوں کے لیے 100 ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان والی بال ٹیم نے اپنے پہلے دونوں میچز جیت لیے ہیں جبکہ پول کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو کویت کے خلاف کھیلے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں