پیرس میں جاری اولمپکس 2024 میں آسٹریلیا اب تک پوائنٹس ٹیبل میں 3 گولڈ میڈلز اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔
اولمپکس کا آغاز ہوتے ہی ایونٹ کے پہلے دن ہی میڈلز کی دوڑ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا نے خواتین کی 4×100 ری لے، خواتین کی 400 میٹر فری اسٹائل اور ویمنز ٹائم ٹرائل میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔
پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا نمبر چین کا ہے جس نے پہلے دن 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔ شوٹنگ ایونٹ میں چین نے پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل جیتا جبکہ دوسرا گولڈ نکرونائزڈ تھری میٹر ڈائیونگ کے مقابلوں میں حاصل کیا۔
پیرس اولمپکس 2024، غلطی پر غلطی، جنوبی کوریا کا تعارف شمالی کوریا کے طور پر کرا دیا گیا
فہرست میں تیسرا نمبر امریکا اور چوتھا میزبان فرانس کا ہے، دونوں ممالک نے اب تک 1,1 گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ امریکا نے اپنا پہلا گولڈ میڈل مردوں کی 4×100 فری اسٹائل ری لے میں حاصل کیا جبکہ فرانس نے رگبی 7 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
اسی طرح بیلجیئم، جرمنی، جاپان، امریکا، فرانس، قازقستان اور ہانگ کانگ نے بھی ایک ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پیرس اولمپکس میں پہلے دن کا آخری گولڈ میڈل کوریا نے اپنے نام کیا۔