وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کااجلاس ہوا۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد ہر صورت قابل مذمت ہیں ، ان کیخلاف کارروائی ہو گی ،پولیس مسلح گروہ کے دفاتر کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرے گی ۔
نیشنل بینک حیدرآباد پھولیلی برانچ میں ایک ارب 12 کروڑ کے فراڈ اور غبن کا انکشاف
عسکری اداروں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا ،دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی۔
سرحد کے قریب ایسے علاقوں میں جہاں پولیس کارروائی نہ کر سکے وہاں فوج کی مدد لی جائیگی ،پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ہر وقت گشت کو یقینی بنایا جائے ،نئی اسامیوں کی تخلیق میں جنوبی اضلاع کو ترجیح دی جائے۔
انٹربینک میں ڈالر 278روپے41پیسے کا ہوگیا
اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں صوبے میں امن وامان کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں بنوں کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
بنوں واقعے کے بعد ایک جرگہ تشکیل دیاگیا ہے،پچھلے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے احکامات بھی دیئے گئے، دہشتگردی روکنے کیلئے کچھ اقدامات اٹھانے کی بات کی گئی جسے عزم استحکام کہا گیا۔
پی ٹی آئی کے 39 ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری
عزم استحکام کوئی فوجی آپریشن نہیں ،دہشت گردی کیخلاف آپریشن میں فرنٹ پر سی ٹی ڈی اور پولیس ہوگی،سی ٹی ڈی میں نئی بھرتیاں کی جائیں گی،آج جرگےکوکلیئر کردیا گیا کہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہونے جارہا۔

