لاہور میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
صدر پی ٹی آئی لاہوراصغر گجر کو حراست میں لے لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔
42شہروں کے 25 ہزار 989 بازاروں کے انکم ٹیکس ریٹ کا اعلان
قبل ازیں لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر کو بھی گرفتار کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے خالد گجر، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے تھے۔پولیس نے تین کارکنوں سمیت پی ٹی آئی رہنما کو تھانہ گجر سنگھ حوالات میں بند کردیا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈی نیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق طرز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کردیا
چھاپے کے دوران رئوف حسن کو بھی گرفتار کیا گیا،ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہےپی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، جے آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔