اخراجات کیلئے وفاق کو روزانہ 30 ارب روپے سے زائد قرض لینا پڑے گا، انکشاف

Loan

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: وزارت خزانہ نے 3 سالہ معاشی حکمت عملی میں انکشاف کیا ہے کہ اخراجات کے لیے وفاق کو روزانہ 30 ارب روپے سے زائد قرض لینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی 3 سالہ معاشی حکمت عملی میں اہم انکشاف ہوا۔ جس میں بتایا گیا کہ آئندہ 2 سال صوبوں کو ٹرانسفر اور سود ادا کرکے وفاق کو اخراجات کے لیے قرض لینا پڑے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اخراجات کے لیے وفاق کو روزانہ 30 ارب روپے سے زائد قرض لینا پڑے گا۔ حکومتی اخراجات، پنشن، تنخواہوں کے لیے وفاق کے پاس پیسے نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال سود ادائیگیوں کا بوجھ 10 ہزار 300 ارب روپے تک پہنچ جائے گا اور صوبوں کو ٹرانسفر، سود ادائیگیوں کا بوجھ 20 ہزار 630 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر 10.7 فیصد بڑھ کر 30.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

سود ادائیگیوں اور این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو ٹرانسفرکا بجٹ بڑھ رہا ہے۔ آئندہ بجٹ کے بعد سود ادائیگیاں اور این ایف سی ایوارڈ کے بعد وفاق کے پاس 500 ارب روپے بچیں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق این ایف سی اور سود ادائیگیوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے نظرثانی کی ضرورت ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں