پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما آصف کرمانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنے سے متعلق خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا
آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے۔ تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا۔
