پشاور: خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیبر پختونخوا کے علاقے سوات، دیربالا، خیبر، صوابی سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیرزمین گہرائی 211 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت آرٹیکل 17کے تحت کسی بھی پارٹی پر پابندی کیلئے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے، رانا ثناء اللہ
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔