اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے غیرملکی میڈیا کی ایک خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ مزید پڑھئیے کہ کیسے کرپٹ حکمرانوں اور ان کے خاندانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستانی قوم کی دولت پر ڈاکہ ڈالا ؟
More on how the Pakistani nation’s wealth was looted through money laundering by corrupt rulers and their families. https://t.co/1Lu8bYA5wU
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 24, 2018
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی میڈیا ڈیلی میل کی ایک خبر کو ری ٹویٹ کیا ہے جس میں شریف فیملی کی لندن میں جائیداد کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ خبر میں لندن کے علاقے مے فیئر میں موجود ایون فیلڈ پراپرٹیز اورچارفلیٹس کا ذکر بھی کیا گیا جو شریف خاندان کی ملکیت ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 1993 سے جب بھی وہ لندن آتے ہیں تو انہی فلیٹوں میں قیام کرتے ہیں جن کی مالیت کم از کم سات ملین پاؤنڈز ہے۔
قومی احتساب بیورو(نیب) نے سپریم کورٹ کی جانب سے 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس سے متعلق دیئے گئے فیصلے کی روشنی میں احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسزدائر کر رکھے ہیں جن میں سے ایک ایون فیلڈ پراپرٹیز ( لندن فلیٹس) سے متعلق ہے۔