سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو فون کرکے الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم کی نومنتخب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کو مبارکباد
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےکی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے مختلف سطحوں پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کو بھی سراہا۔