ڈی آئی خان میں ہیلتھ سینٹرپر حملہ ،2 لیڈی ہیلتھ ورکرز ، 2 بچے ، ایک چوکیدار جاں بحق


دہشت گردوں نے ڈی آئی خان میں ہیلتھ سینٹرکڑی شموزئی پر حملہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملے میں 2لیڈی ہیلتھ ورکرز ، 2بچے اور چوکیدارجاں بحق ہوگئے۔

خیبرپختونخوا ،ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

حملے میں نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال شہید ہوئے ،فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد مارے گئے ۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے کڑی شموزئی دیہی مرکز صحت پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی، انہوں نے 2 بچوں،2لیڈی ہیلتھ ورکرز اور چوکیدار کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال کی شہادت پر رنج کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،خواجہ آصف

وزیر اعظم نے شہداءکیلئے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا پاکستان سے دہشت گردی کو ختم کرکے دم لیں گے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،بزدلانہ کاروائیوں سے دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

گندم کی فی من قیمت میں 300 روپے کمی

دوسری جانب ایرانی سفیر نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر حکومت پاکستان اور عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

ایرانی سفیر کا دعائیہ پیغام میں کہنا تھا اللہ تعالیٰ شہداء کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے،اللہ تعالیٰ زخمیوں کو مکمّل صحت دے، آمین۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp