صنم جاوید کو اسلام آباد کی حدود سے باہر لے جانے سے روک دیا گیا

صنم جاوید

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صنم جاوید کو 5 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد کی حدود سے باہر لے جانے سے روک دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کی والد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

بچے ماں کا انتظار کرتے تھک گئے ہونگے ، صنم جاوید کو گھر جانے دیں ، سعد رفیق

صنم جاوید کے والد نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ میری بیٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے اور غیر قانونی حراست سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ صنم جاوید کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے اور ان کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی کو بھی روکا جائے۔

 

 


متعلقہ خبریں