تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فیض آباد کے مقام پر دھرنا جاری ہے جس کے باعث جڑواں شہروں کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
سربراہ ٹی ایل پی نے کہا کہ ہمارے تین مطالبات ہیں جن کے پورا ہونے تک ہم ادھر ہی بیٹھے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیا جائے، سرکاری بائیکاٹ ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔
جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان
سربراہ تحریک لبیک سعد رضوی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دیا جائے، فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے۔
سعد حسین رضوی نے کہا کہ جب تک ہمارے تین مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا جاری ر ہے گا، ہم واپس نہیں جائینگے ۔
وفاقی کابینہ ،فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
دوسری جانب تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس کا روٹ محدود کر دیا گیا، میٹرو بس سروس اسلام آباد سیکرٹریٹ اور راولپنڈی سے آئی جے پی اسٹیشن تک دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ ایکسپریس وے بھی فیض آباد کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
