جمشید دستی اور حناربانی کھر کا مقابلہ کھرب پتی منا شیخ سے ہوگا

جمشید دستی اور حنا ربانی کھر کے مقابلے میں کھرب پتی امیدوار | urduhumnews.wpengine.com

مظفر گڑھ: حلقہ این اے 182 سے تین مرتبہ منتخب ہونے والے جمشید خان دستی اورحنا ربانی کھر کا مقابلہ کرنے کے لیے  کھرب پتی میاں محمد حسین منا شیخ میدان میں آگئے ہیں۔

سابق سٹی ناظم منا شیخ حلقہ این اے 182 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 277 سے انتخابی امیدوارہیں۔ انتخابی کاغذات نامزدگی کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت چارکھرب تین ارب گیارہ  کروڑ  روپے ہے۔

عام سے گھر میں رہائش پذیرکھرب پتی منا شیخ نے اپنی جائیداد پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا ہے۔ اس ضمن میں ان کا مؤقف ہے کہ ان کی جائیداد پر چونکہ ان کا نہیں بلکہ مخالفین کا قبضہ ہے اس لیے وہ ایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہیں کرسکے ہیں۔

میاں محمد حسین منا شیخ نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے ا س عزم کا اظہارکیا کہ جائیداد کا قبضہ ملتے ہی وہ ٹیکس کی ادائیگی شروع کردیں گے۔

ان کا مؤقف ہے کہ بیشک جائیداد پر ان کا قبضہ نہیں ہے لیکن اس کا فیصلہ چونکہ ان کے حق میں ہو چکا ہے اس لیے انہوں نے ملنے والے تمام اثاثے بھی کاغذات نامزدگی میں لکھ دیے ہیں۔

مظفر گڑھ سے انتخاب جیت کر شہر کو خوبصورت بنانے کا عزم رکھنے والے منا شیخ اس سلسلے میں کسی حکومتی گرانٹ کے بھی طلب گار نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں