صوابی ، ایک بہن کی منگنی سے ناخوش بھائی نے 3 بہنوں کو قتل کر دیا

جیکب آباد

صوابی میں بھائی نے فائرنگ کرکے تین بہنوں کو قتل کر دیا ، وجہ گھریلو تنازع بتائی جاتی ہے۔

واقعہ صوابی کے علاقے زیدہ سٹی میں پیش آیا ، فائرنگ سے تینوں بہنیں موقع پر دم توڑ گئیں ، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 مقتول بہنوں کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان تھیں، ایک بہن کی منگنی پر ملزم نوشاد ولد عبدالحلیم ناخوش تھا۔

مردان ، نوجوان نے باپ اور 2 بھائیوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

فائرنگ کے وقت گھر میں موجود مزید 2 بہنوں نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر تحققیات شروع کر دیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں