برطانوی ماہرین کا مائیکرو ویو کی مدد سے ذیابیطس کا علاج کرنے کا دعویٰ

microwave oven

لندن: برطانوی ماہرین صحت نے شوگر کے مریض کے پاؤں کو کٹنے سے بچانے اور زخموں کا علاج مائیکرو ویوو سوئفٹ کے ذریعے کرنے کا حیران کن دعوی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین صحت نے شوگر کی وجہ سے شدید السر کے مریض کے دونوں پاؤں کاٹنے سے بچا لیے۔ ڈاکٹرز نے ان کا علاج جدید مائیکرو ویو سے کر کے انہیں صحت یاب کر لیا۔

74 سالہ مریض کے پاؤں میں 2 سال قبل شدید السر ہوا تھا اور ان کے دونوں پاؤں میں شدید زخم ہو گئے تھے۔ ان کی بیماری شوگر کی وجہ سے شدت اختیار کرتی جا رہی تھی اور ان کی ٹانگیں کاٹنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر ڈاکٹرز نے مریض کی دونوں ٹانگیں کاٹنے کی تیار کر لی تھی، تاہم ایک خاتون ڈاکٹر نے ان کے پاؤں کے زخم دیکھنے کے بعد ان پر جدید طریقہ علاج آزمایا۔

خاتون ڈاکٹر نے سوئفٹ مائیکرو ویو ٹیکنالوجی کے ذریعے مریض کے پاؤں سے السر کے زخم ختم کیے اور مریض بلکل صحت یاب ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون ڈاکٹر نے مریض کے ایک پاؤں پر7 بار جبکہ دوسرے پاؤں پر محض 3 بار مائیکرو ویو سوئفٹ کو آزمایا اور شوگر کے مریض کے پاؤں سے زخم ختم ہو گئے اور وہ بلکل صحت یاب ہو گیا۔


متعلقہ خبریں