عامر جمال انجری کا شکار


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال انگلش کاؤنٹی میں واروکشائر کے لیے کھیلنے کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

واروکشائرکاؤنٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عامر جمال کو کمر کی تکلیف ہوئی ہے، اس لیے وہ اگلے میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ عامر جمال بھرپور محنت کے باوجود بولنگ کرانے میں ناکام رہے ہیں، کیونکہ ان کو جسم میں تکلیف کا سامنا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، عامر جمال کی 12 درجے ترقی

عامر جمال سے معاہدہ 19 جولائی تک تھا، تاہم ری ہیب پلان کے مطابق اب وہ معاہدے تک فٹ نہیں ہوسکتے۔

دوسری جانب عامر جمال نے کہا ہے کہ مجھے پہلی مرتبہ اس انجری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اب مکمل فٹ ہونے پر میرا فوکس ہے۔


متعلقہ خبریں