جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد

PTI

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 3 کیسز میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضمانتیں مسترد کردیں۔

عمران خان پر لاہور کے جناح ہاؤس، عسکری ٹاؤر اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں، جس پر عدالت نے 6 جولائی کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے آج محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے، تینوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد کردیں۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی مخالفت اور ضمانتیں مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

جناح ہاؤس حملہ کیس، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمات سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے درج کیے گئے ہیں، لہٰذا ضمانتیں منظور کی جائیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ سرور روڑ، گلبرگ اور تھانہ شادمان پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں