راولپنڈی ، لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان میں جنرل گروپ میں ہمایوں تاج نے 1049 نمبر حاصل کرکے پہلی، زوہیب عمران 1017 دوسری اور جواد محمود ملک نے 1007 لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس کے علاوہ جنرل گروپ گرلز میں اقراء سلمان 1105 نمبر کے ساتھ پہلی ،لائبہ عروج 1103 کیساتھ دوسری اور نائمہ فاروقی 1087 نمبرز کے ساتھ تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
فیڈرل بورڈ میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12 جولائی کو کریگا
سائنس گروپ بوائز میں محمد ایان اقبال اور حسن رضا 1170 نمبرز کے ساتھ پہلے ، محمد عبدالرحمان 1169 نمبر کے ساتھ دوسرے ،محمد واصل منام 1168 نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔
سائنس گروپ گرلز میں اقصی نور 1179 نمبر کے ساتھ پہلی ، طیبہ عارف 1178 کے ساتھ دوسری اور عریبہ آصف 1176 نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہی۔
امتحان میں کل 1 لاکھ 19 ہزار 265 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 87 ہزار 693 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونے والے امیدواران کی شرح 73.49 رہی۔
کراچی، 1988 میں میٹرک فیل امیدوار کو 2024 میں پاس کردیا گیا
علاوہ ازیں لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحان میں محمد آیان نے 1200 میں سے 1190 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی، امتحان میں 2 لاکھ 50 ہزار سےزائد طلبا شریک ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 74 ہزار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 69.75 فیصد رہا۔
سرگودھا بورڈ کے نتائج کے مطابق ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے محمد علی عبداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
ملتان بورڈ کے میٹرک امتحانات میں کل ایک لاکھ 26 ہزار 771 طلبا شریک ہوئے ،جن میں سے 98 ہزار955 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 78.60فیصد رہا۔
لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا
محمد انس نوید نے 1191نمبر لے کرپہلی، محمد فیضان شوکت نے1190 نمبرز لےکر دوسری اورانیا شاہد نے1188 نمبر کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، آرٹس گروپ میں تینوں پوزیشنز مدارس کے طلباءنے حاصل کیں۔
فیصل آباد بورڈ میں عروج فاطمہ نے 1200 میں سے 1189 نمبرز لے کر پہلی، محمد فائق اور علی احمد نے 1187 نمبر لے کر دوسری اور معظم طفیل نے 1186 نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی