پرابھاس اور دیپیکا کی کالکی 2898 کا دس دن میں 800 کروڑ کا بزنس

kalki

پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم کالکی 2898 نے صرف دس دن میں دنیا بھر سے 800 کروڑ سے زائد بزنس کرلیا۔

فلم سنگاپور میں بڑے پیمانے پر ریلیز ہوئی جس میں 34 سے زیادہ مقامات اور 49 اسکرینوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی 500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کی منظوری

کالکی 2898 خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ اسکرینوں پر وسیع پیمانے پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ اسے شمالی امریکا میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی مختلف فلم تجزیہ کاروں کی طرف سے تبصرے سامنے آنا شروع ہوئے اور فلم میں پرابھاس اور امیتابھ بچن کے ایکشن مناظر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں