وطن کی خاطر قربانی دینے والے شہداء کو فراموش نہیں کر سکتے ، شہباز شریف

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم وطن عزیز کی خاطر قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

وزیراعظم نے حوالدار لالک جان نشان حیدر کے پچیسویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر نے جرات و شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں، شہباز شریف

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حوالدار لالک جان شہید اور ان کے اہلِ خانہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کا فخر ہیں، گہرے سمندروں سے لے کر سیاچن کے شدید سرد موسم میں پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواجِ پاکستان کے ہر جوان کے جذبہ حُب الوطنی اور فرض شناسی پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں