ن لیگ اقتدار کے حصول کی طرف آگئی، مزید ساتھ نہیں چل سکتا تھا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

عوام پاکستان پارٹی کے کنونیئر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے ن لیگ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا تھا، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ نئی سیاسی جماعت کا نام مسلم لیگ رکھیں لیں اور آگے اے بی سی کچھ بھی لگا لیں۔ مگر میں نے اس سے اختلاف کیا کیونکہ پہلے بھی ایسی بہت سی پارٹیاں ہیں جو کچھ نہیں کرسکیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی جماعتوں نے اقتدار کے لیے اصولوں پر کمپرومائز کرلیا ہے۔ مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ سے ہر قیمت پر اقتدار کے حصول کی طرف آگئی، اس لیے میں ان کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا تھا۔

حکومت کیا ایسٹ انڈیا کمپنی چلا رہی ہے؟  شکاری اور شکار کا نظام مزید نہیں چل سکتا ، مفتاح اسماعیل

انہوں نے کہا کہ ملک میں سب کو آئین کے مطابق چلنا ہوگا، وزیراعظم آرمی چیف کے ماتحت نہیں ہوسکتا۔ ملکی مسائل کے حل کے لیے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ سیاست میں پیسے کی اہمیت کو ختم کرنا ہوگا۔ ہمارے پاس پاکستان کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما نے کہا کہ مفتاح اسماعیل ہماری سیاسی جماعت کا حصہ ہیں جبکہ مصطفیٰ نواز کھوکھر جلد ہمارے قافلے میں شامل ہو جائیں گے۔ فواد حسن فواد کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔


متعلقہ خبریں