خیبر پختونخوا اسمبلی، 119 ارکان کیلئے 794 ملازمین ہونے کا انکشاف

KPK Assembly

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں ملازمین کی تعداد 7 گنا زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 119 ارکان اسمبلی کے لیے 794 ملازمین موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 3 سے 22 تک 794 افسران و ملازمین موجود ہیں۔ 145 رکنی اسمبلی میں اس وقت 119 اراکین اسمبلی سے ملازمین کی تعداد 7 گنا زائد ہے۔

ذرائع کے مطابق بیشتر ملازمین سابقہ اسپیکر اسد قیصر اور مشتاق غنی کے دور میں بھرتی ہوئے ہیں۔ موجودہ اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے اسمبلی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے گئے۔

ملازمین ریکارڈ کے مطابق اسمبلی میں گریڈ 22 کا ایک افسر تعینات ہے۔ گریڈ 20 کے 8 افسران، گریڈ 19 کے 22 افسران اسمبلی میں موجود ہیں۔ گریڈ 18 کے 48 افسران، گریڈ 17 کے 97، گریڈ 16 کے 89 ملازمین موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتظامیہ کو آخری موقع دینے کیلئے جلسہ منسوخ کیا، رؤف حسن

ریکارڈ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 15 کے 4، گریڈ 14 کے 91، 12 اسکیل کے17 ملازمین، گریڈ 11 کے 54 جبکہ گریڈ 10 میں ایک ملازم موجود ہے۔

اسمبلی ریکارڈ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 9 کے 39، گریڈ 8 کا ایک، گریڈ 7 کے 11، گریڈ 6 کے 15 ملازمین ہیں۔ گریڈ 5 کے 4، گریڈ 4 کے 90 اور گریڈ 3 کے 197 ملازمین ہیں۔


متعلقہ خبریں