پنجاب حکومت نےعوام کیلئےشمسی توانائی کی فراہمی کے دو بڑے منصوبے تیار کرلئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی بحران کے پیش نظر 2سولر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
50 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت مفت سولر سسٹم دے گی جب کہ 200سے 500 یونٹ والے صارفین کو 25 فیصد رقم دینا ہوگی، 75 فیصد رقم حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے فزیبیلیٹی سٹڈی پر تیزی سے کام جاری ہے۔
لیسکو نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر دی
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سولر سسٹم دینے کے پروگرام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔اسکیموں کے تحت پنجاب حکومت خود سولر سسٹم صارفین کو فراہم کرے گی۔
شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ریلیف کا وعدہ کیا تھا، وعدہ پورا کریں گے۔