عمران خان کا اڈیالہ جیل میں ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ

عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤ سے ملاقات نہ ہونے پر بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دے دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں بتایا  کہ کل پارٹی رہنماؤں کو بلایا تھا، انہیں نہیں ملنے دیا گیا۔ ملاقات کے لیے آئی ان کی ٹیم 3 گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے باہر اور وہ اندر ان کا انتظار کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ سپرنٹینڈنٹ نے جیل میں بیٹھے فوجی افسر کے منع کرنے پر ان کی ملاقات نہیں کروائی۔ میں بھوک  ہڑتال کرنے کے بارے میں مشاورت کر رہا ہوں اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں بھوک ہڑتال کروں گا۔

پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، سب عمران خان کی رہائی کیلئے متحرک ہیں، علی امین

انہوں نے کہا کہ ایک سال ہونے والا ہے مجھے چکی میں ٹھہرایا ہوا ہے، سخت گرمی کے باوجود میں اس کی شکایت نہیں کروں گا۔ میں وقت کے یزید کی کبھی غلامی نہیں کروں گا، جیل میں مرنے کے لیے تیار ہوں۔ جب تک زندہ ہوں میں یہ جنگ لڑوں گا میں لا الہ الا اللہ کہنے والا ہوں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات نہ ہونے پر پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ساتھ ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کو اندرونی اختلاف عوام میں لانے سے روک دیا ہے۔


متعلقہ خبریں