خیبر پختونخوا میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

kpk1

خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ انتظامی امور نے یکم محرم الحرام کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان

دوسری جانب متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو نئے اسلامی سال کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

 گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو چھٹی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کی وزارتِ انسانی وسائل نے اسلامی سال کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جو کہ شروع ہو رہا ہے۔

ریشم ، چاندی اور سونے کے دھاگوں سے خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار ، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں میں نئے ہجری سال 1446ء کا آغاز 7 جولائی بروز اتوار سے ہوگا۔

دوسری طرف عمان میں بھی نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں