بانی پی ٹی آئی ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ

rana Sana ullah

مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کون کہہ سکتا ہے جو 9مئی کو ہوا وہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے نہیں ہوا ، ایک مفروضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملتا چلا جائے گا، سابق چیئرمین تحریک انصاف ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات عدالتوں میں ہیں ، القادر ٹرسٹ کیس میں ریکارڈ سب کے سامنے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے بعد شاہ محمود قریشی، پرویز الہیٰ اور اسد قیصر پارٹی کو سہارا دے سکتے ہیں، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ کون کہہ سکتا ہے جو 9مئی کو ہوا وہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے نہیں ہوا ، یہ اپنی حرکات سے باز نہیں آئیں گے تو قانون کےمطابق کارروائی انوکھی بات نہیں ہے۔ جرم کو ثابت کرنے کیلئے قانون تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں ، بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ فتنہ ،فساد اور افراتفری ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2018میں جی ڈی پی 6.2تھی اس وقت ملک کو ڈی ریل کس نے کیا ، پی ٹی آئی نے چلتی معیشت کا تین سال میں بیڑا غرق کیا ، ملک اس وقت جمود کا شکار ہے اس کا کون ذمہ دار ہے ، بانی پی ٹی آئی کے لائحہ عمل نے ملک کو اس صورتحال سے دو چار کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو فتنے ،فساد کے ایجنڈے سے روکنے کیلئے پابند کرناملک کیلئے بہتر ہے، ایک مفروضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملتا چلا جائے گا، پوری کوشش کی جائے گی کہ حقائق کے مطابق عدالت فیصلہ کرے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات بارش ہوگی، محکمہ موسمیات

انہوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر سکتے ہیں ، کوشش کی جانی چاہیے کہ اس فتنے کو نیوٹرل کیا جائے ، وزیراعظم نے قوم کو گواہ بنا کر بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کا کہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان ملک میں جمہوریت اورقانون کی بالادستی کے حق میں ہیں ، سربراہ جے یو آئی ف کا پروگرام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ملتا۔

مشیر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف وفاق اور پنجاب حکومت سے مطمئن ہیں ، نواز شریف اپنا بھر پور کردار ادا کر رہےہیں ، پیپلز پارٹی پوری طرح حکومت کا حصہ ہے ۔


متعلقہ خبریں