ٹی 20 ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل، بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے دی


ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارت انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے، وہ صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان فارم ریشبھ پنت بھی 4 رنز کے مہمان ٹھہرے۔

اسکے بعد تیسری وکٹ پر کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ روہت شرما نے 57 جبکہ سوریا کمار یادیو نے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی گئی

ہاردیک پانڈیا کے 23 اکشر پٹیل کے 10 اور رویندرا جاڈیجا کے ناقابلِ شکست 17 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن نے تین جب کہ ٹوپلی، راشد، آرچر اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب انگلینڈ کے کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ ہیری بروک سب سے زیادہ 25 رنز جبکہ جوز بٹلر نے 23 رنز بنائے۔

بھارتی باؤلر اکشر پٹیل اور کلدیپ یادیو نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جیسپرٹ بمرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دوسرے سیمی فائنل مقابلے کےلیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔

 پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو باآسانی 9 وکٹوں سے ہرانے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں