ماڈل زینب جمیل پر فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار


لاہورمیں سیلون مالکن و ماڈل خاتون پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق زینب جمیل پر فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،دوران تفتیش سینکڑوں کیمروں کی فوٹیجز چیک کی گئیں ،ضیاء نامی ملزم نے شوٹرز کو موٹر سائیکل اور اسلحہ فراہم کیا۔

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال5ہزار885میگاواٹ تک پہنچ گیا

ضیاء ہی شوٹرز کو موقع پر لایا اور فائرنگ کے بعد واپس لیکر گیا ،شوٹرز ہوائی جہاز پر کراچی سے لاہور آئے اور براستہ سڑک واپس گئے ،سردار جمیل تیس جون تک ضمانت پر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا خاتون پر براہ راست فائرنگ کرنے والے شوٹرز کا تعلق کراچی سے ہے ،دونوں شوٹرز کی گرفتاری کے لیے ٹیم کراچی روانہ ہوگئی۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،امیر جماعت اسلامی

ضیاء کا سردار جمیل کے ساتھ 55 لاکھ لین دین کا معاملہ ہے ،سردار جمیل کی زینب کے ساتھ دوسری شادی تھی ،شوہر کو زینب کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں