بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں راشد خان پر بیٹ پھینکنے پر جرمانہ

راشد خان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے افغانستان کے کپتان راشد خان پر بیٹ پھینکنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

افغانستان کے کپتان راشد خان پر 24 جولائی کو کنگسٹاؤن میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی ٹیم کے سُپر ایٹ میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی سطح 1 کی خلاف ورزی کرنے پر آئی سی سی نے جرمانہ کیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں راشد خان جب بلے بازی کرنے آئے تو 20 ویں اوور میں انہوں نے گیند کو آف سائیڈ کی طرف کھیلا۔ جس کے بعد دوسرا رن لینے کے لیے بھاگنا چاہا لیکن لیکن ان کے ساتھی بلے باز کریم جنت نے انہیں واپس بھیج دیا۔

افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا مختصر ترین سیمی فائنل

کریم جنت کے دوسرے رن نہ لینے پر راشد خان نے غصے میں آکر اپنا بیٹ جنت کی طرف پھینک دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آئی سی سی کی طرف سے راشد خان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے لیول 1 کی خلاف ورزیوں پر کھلاڑی کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اسی میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں