پٹرول 7 روپے ، ڈیزل ساڑھے 10 روپے لٹر مہنگا ہونے کا امکان

Petrol

وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافہ کیا جا سکتا ہے،اگر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافہ ہوا تو قیمت بڑھ کر 265.16 روپے ہوجائے گی۔

افغان کھلاڑی اپنا سب کچھ لٹاکر کھیلیں گے، جوناتھن ٹروٹ

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے ، اگر یہ اضافہ ہوا تو اس کی نئی قیمت 277.89 ہوجائے گی۔ قیمتوں میں اضافے کی ممکنہ وجہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کر سکتی ہے جو کہ فی الحال صفر فیصد ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں