خاور مانیکا تشدد کیس ، پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت خارج

خاور مانیکا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللّٰہ برکی کی ضمانت خارج کر دی۔

پی ٹی آئی وکلاء کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی ،عدالت نے پی ٹی آئی کے دیگر وکلاء کی ضمانت کی توثیق کر دی۔

نکاح کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراض ختم ، خاور مانیکا سے جواب طلب

پی ٹی آئی وکلاء عثمان ریاض گل، فتح اللّٰہ برکی اور زاہد بشیر ڈار نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ریاست حسین آزاد ایڈووکیٹ، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء پیش ہوئے۔

دیگر ملزمان میں مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی اور سعید خان سدوزئی شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں