تحریک انصاف کور کمیٹی کی خیبر پختونخوا میں آپریشن کی مخالفت

تحریک انصاف

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے خیبر پختونخوا میں کسی قسم کے آپریشن کی مخالفت کر دی۔

کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی، کور کمیٹی کے اجلاس میں ممبران نے آپریشن کی مخالفت کی۔

 آپریشن کی حمایت نہیں کرینگے ، عسکری قیادت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے ، تحریک انصاف

وزیر اعلیٰ نے ایک گھنٹہ سے زائد وقت بریفنگ دیتے ہوئے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی سے متعلق آپریشن پر موقف کمیٹی کے سامنے رکھا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی میٹنگ میں آپریشن سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا، اگر آپریشن سے متعلق کوئی فیصلہ ہوا ہو تو میٹنگ منٹ سامنے لائے جائیں، میری ملاقاتوں اور میٹنگز میں صرف دہشتگردی پر گفتگو ہوئی فیصلے نہیں ہوئے۔

وزیر اعظم سے آخری بار کہتا ہوں ، صوبے کے بقایاجات واپس کر دیں ، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ  خیبرپختونخوا ایک اور آپریشن کا متحمل نہیں ہو سکتا، جھوٹے پروپیگنڈے پھیلانے کی بجائے حقائق پر بات کی جائے۔ آپریشن کا کوئی فیصلہ کیا تو سب سے پہلے کور کمیٹی کو آگاہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے معاملے پر ملاقات کروں گا، کور کمیٹی نے علی امین گنڈا پور پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں