ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 47 ویں میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 50 رنز سے ہرا دیا۔

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے جیت کےلیے دیے گئے 197 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 146 رنز ہی بنا سکی۔

اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے افغانستان کو 47 رنز سے ہرا دیا

ہاردیک پانڈیا نصف سنچری بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ ویرات کوہلی نے 37، رشبھ پنت نے 36، شیوم ڈوبے نے 34 اور روہیت شرما نے 23 رنز بنائے۔

سوریا کمار یادیو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اکشر پٹیل 3 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن اور رشد حسین دو دو وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ایک وکٹ شکیب الحسن کے حصے میں آئی۔

بھارت نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے دی تھی۔


متعلقہ خبریں